Sunday, September 8, 2024

بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ میں لے جانے چاہئیں : خورشید شاہ

بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ میں لے جانے چاہئیں : خورشید شاہ
March 27, 2016
سکھر (92نیوز) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ”را“ کے ایجنٹ کی گرفتاری سے ثابت ہو گیا کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت موجود ہے۔ اب یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جانا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ”را“ کے ایجنٹ کی گرفتاری پر خورشیدشاہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔ اپوزیشن لیڈر نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ بھارت کے اس گھناونے چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کافی عرصہ سے بلوچستان میں بدامنی پھیلائے ہوئے ہے۔ اب ثبوت ہاتھ لگے ہیں، معاملے کو اقوام متحدہ میں لے جایا جائے۔ ایک سوال پر خورشیدشاہ نے کہا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ”را“ ایجنٹ کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔ بھارت اپنے ایجنٹ کی گرفتاری کا معاملہ پاکستانی یاتریوں کو پکڑ کر بیلنس کرنا چاہے گا۔