Saturday, April 20, 2024

بھارتی ماہی گیر جان بوجھ کر پاکستانی حدود میں شکار کرنے لگے

بھارتی ماہی گیر جان بوجھ کر پاکستانی حدود میں شکار کرنے لگے
September 10, 2016
کراچی(92نیوز) بھارتی ماہی گیرجان بوجھ کرپاکستانی حدود میں شکار کرنے لگے گرفتار بھارتی ماہی گیروں نے انکشاف کیا کہ پاکستانی مچھلی کی قیمت بھارت میں بہت زیادہ ہے ۔ گرفتار بھارتی ماہی گیر پہلے بھی پاکستانی حدود میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی ماہی گیر پاکستانی پاپلیٹ کو پکڑنے کے بجائے فورسز کی پکڑ میں آگئے گرفتار چھے بھارتی ماہی گیروں کو پولیس نے عدالت میں پیش کر دیا ۔ پکڑے جانے والے بھارتی ماہی گیروں میں سوما، کیمزی، سنجے،رچابائی، بابو، اورکنو شامل ہیں۔  تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ بھارتی ماہی گیر ملزم سونا اس سے قبل بھی اسی الزام میں چھ ماہ کی سزا کاٹ چکا ہے ۔ عدالتی عملے نے ملزموں سے پوچھا کہ وہ کس کے کہنے پر مچھلیاں پکڑنے کے لیے پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہو۔  سوما نے عدالت کو بتایا کہ وہ کالا پاپلیٹ مچھلی پکڑنے پاکستانی حدود میں داخل ہوتے رہتے ہیں ناؤ کا مالک انہیں پاکستانی حدود سے کالا پاپلیٹ لانے کا کہتا ہے  کالا پاپلیٹ بھارتی سمندری حدود میں نا ہونے کے برابر ہیں ۔  کالا پاپلیٹ کی ڈیمانڈ بھارت میں بہت زیادہ ہے ۔ عدالت نےملزموں کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے  چودہ روز میں مقدمہ کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔