Wednesday, April 24, 2024

بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار 98 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے

بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار 98 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے
July 7, 2021

نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار 98 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے۔

دلیپ کمار کچھ عرصہ سے صحت کی خرابی کے باعث  اسپتال میں زیر علاج تھے۔

دلیپ کمار پشاورکےمحلہ خداداد میں 11 دسمبر1922 کو پیدا ہوئے، اصل نام محمد یوسف خان تھا۔ دلیپ کمارنے65سےزائد فلموں میں کام کیا۔

طویل عرصہ فلمی دنیا پر راج کرنے والے عظیم چنکار کو انکی فنی خدمات پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ حکومت پاکستان نے بھی دلیپ کمار کو اعلیٰ  سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا، مغل اعظم، دیوداس، رام اور شام جیسی فلمیں آج بھی ذہنوں میں تازہ ہیں۔

دلیپ کمار کا نام فلموں میں کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا۔ انہیں  بھارتی حکومت نے دادا صاحب پھالکے سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا۔

دلیپ کمار 1997 میں پاکستان آئے تھے جہاں انھیں پاکستان کے اعلیٰ اعزاز نشان امتیاز سے نوازا گیا تھا اور اس دوران وہ پشاور آئے تھے۔ دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو پاکستان سے بے حد محبت کرتے تھے اور انہیں پاکستان سے دلی لگاؤ تھا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے دلیپ کمار کے آبائی گھر کو قومی ورثہ قرار دیا ہے۔ پاکستان میں بھی ان کے چاہنے والے موجود ہیں۔ دلیپ کمار ہمیشہ کیلئے دنیا سے تو چلے گئے لیکن اپنے فن  کے ذریعے کروڑوں دلوں میں امر ہو گئے۔