Tuesday, April 16, 2024

بھارتی لوک سبھا انتخابات کا پانچواں مرحلہ ،حریت رہنماؤں کی ہڑتال ‏

بھارتی لوک سبھا انتخابات کا پانچواں مرحلہ ،حریت رہنماؤں کی ہڑتال ‏
May 6, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی لوک سبھا انتخابات کا پانچواں مرحلہ آج جاری ہے ، حریت رہنماؤں نے ایک بار پھر  بھارتی انتخابی ڈھونگ مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کردیا۔ بھارتی لوک سبھا  کے انتخابات  کے  پانچویں مرحلے میں سات ریاستوں کی 51 نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ۔ انتخابات کے پانچویں مرحلے میں بِہار،جھارکنڈ،راجستھان،اتر پردیش، مدھیہ پردیش،مغربی بنگال اور مقبوضہ کشمیر شامل ہیں۔ دوسری جانب کشمیری عوام نے بھارتی انتخابی ڈھونگ کو مسترد کردیا، حریت رہنماؤں کی کال پر انتخابات والے علاقوں میں  مکمل ہڑتال کی جائے گی ۔ لوک سبھا انتخابات کا چھٹا مرحلہ بارہ مئی جبکہ ساتواں اور آخری مرحلہ انیس مئی کو ہوگا، حتمی نتائج کا اعلان 23مئی کو کیا جائے گا۔