Thursday, March 28, 2024

بھارتی قید میں مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والا ماہی گیر کراچی میں سپرد خاک

بھارتی قید میں مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والا ماہی گیر کراچی میں سپرد خاک
July 30, 2020
 کراچی (92 نیوز) بھارتی قید میں مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والا ماہی گیر کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ عبدالکریم بھٹی کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں ماہی گیروں کی شرکت ہوئی۔ شہید کی لاش رکھ کر نیٹی جیٹی پل پر بھارت کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔ پاکستانی ماہی گیر بهارت میں دورانِ قید انتقال کر گیا تھا ۔ بھارت نے ماہی گیر کی لاش کو واہگہ بارڈر حکام کے حوالے کر دیا ۔ واہگہ حکام نے ضروری کارروائی کے بعد پاکستانی ماہی گیر کی لاش کو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا۔ متوفی کراچی کا رہائشی تھا۔ ماہی گیر کو 8 جنوری کو بھارتی فورس نے قید کیا تھا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہی گیر کی لاش کو غسل اور کفن دینے کے بعد بذریعہ پی آئی اے لاہور سے کراچی روانہ کیا گیا۔