Wednesday, April 24, 2024

بھارتی فورسزکی ورکنگ باؤنڈری ہڑپال اور چارواسیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ

بھارتی فورسزکی ورکنگ باؤنڈری ہڑپال اور چارواسیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ
May 21, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی فورسز کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس میں مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ہڑپال اور چاروا سیکٹرز میں معصوم شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پنجاب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ پنجاب رینجرز نے سویلین آبادی پر فائرنگ کرنے والی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا، بھارت کیجانب سے فائرنگ کا سلسلہ علی الصبح شروع ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔