Saturday, April 20, 2024

ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے دو پاکستانی زخمی،پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی

ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے دو پاکستانی زخمی،پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی
December 19, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) بھارت نے ایک بار پھر خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، بھارتی فورسز نے  لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے دو پاکستانی شہری زخمی ہو گئے ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے بزدلانہ کارروائی میں راولا کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو  نشانہ بنایا ، فائرنگ کی زد میں  ااکر دو شہری زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 16 سالہ محمد عدنان اور 47 سالہ محمد رشید شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستانی فورسز نے جوابی کارروائی  کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا  ، منہ توڑ جواب کے باعث  بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں اور سرحد پار سکوت طاری ہو گیا۔