Wednesday, May 8, 2024

بھارتی فورسز کی کھوئی رتہ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ ، ایک شخص زخمی

بھارتی فورسز کی کھوئی رتہ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ ، ایک شخص زخمی
May 18, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ، بھارتی فورسز نے  کھوئی رتہ سیکٹر کے  گاؤں ججوٹ  میں نہتی آبادی پر فائرنگ کی جس سے  ایک  مکان کو نقصان پہنچا جبکہ ایک شہری زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  بھارتی فورسز کی جانب سے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی  جس سے ججوٹ گاؤں میں مکانات کو نقصان پہنچا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لئے قریبی صحت مرکز منتقل کر دیا گیا۔