Friday, April 26, 2024

بھارتی فورسز کی پدھر سیکٹر میں اشتعال انگیزی ، دو شہری شہید ، دو زخمی

بھارتی فورسز کی پدھر سیکٹر میں اشتعال انگیزی ، دو شہری شہید ، دو زخمی
April 26, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) جنونی بھارت باز نہ آیا ،  کنٹرول لائن پر پھر جارحیت کامظاہرہ کرتے ہوئے سرحد پار سے پدھر سیکٹر میں براملا گاؤں  پر خودکار ہتھیاروں ، مارٹر گولوں اور اینٹی ٹینک مزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کرکے 2 پاکستانی شہریوں کو شہید اور 2 کو زخمی کیا گیا۔ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور فائرنگ کرنے والی  بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔