Friday, May 17, 2024

بھارتی فورسز کی نیزہ پیر اور رکھ چکری سیکٹر میں فائرنگ ، 6 شہری شدید زخمی

بھارتی فورسز کی نیزہ پیر اور رکھ چکری سیکٹر میں فائرنگ ، 6 شہری شدید زخمی
May 8, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز کی نیزہ پیر اور رکھ چکری سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری سے تین بچیوں اور خاتون سمیت 6 شہری شدید زخمی ہو گئے۔ بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بھارتی فورسز  نے  ایل او سی پر خود کار ہتھیاروں اور بھاری توپ خانے کا استعمال کیا ، خاتون اور تین بچیوں سمیت 6  شہری زخمی ہوئے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1258450754681081857?s=20 ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ بھارتی فوج  نے  نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹرز میں شہری آبادی کو  نشانہ بنایا ہے۔ زخمیوں کا تعلق گاؤں میندر۔۔کرنی اور ڈگوار سے ہے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔