Friday, April 26, 2024

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول کے سبزکوٹ سیکٹر میں فائرنگ، 70 سالہ بزرگ خاتون شدید زخمی

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول کے سبزکوٹ سیکٹر میں فائرنگ، 70 سالہ بزرگ خاتون شدید زخمی
August 20, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں۔ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے سبزکوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے خوئی گاؤں کی 70 سالہ بزرگ خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ پر بھرپور جوابی کارروائی کی۔