Saturday, April 27, 2024

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول کے جوڑا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، دو شہری شہید

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول کے جوڑا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، دو شہری شہید
December 19, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول کے جوڑا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے دو شہری شہید ہو گئے۔ بلااشتعال فائرنگ میں پاک فوج کے تین جوان اور خاتون سمیت تین شہری زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والے 14 سالہ شہریار اور 29 سالہ نوید کا تعلق لسوا گاؤں سے ہے۔ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ دوسری طرف پاک، افغان سرحد پر بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس میں پاک فوج کا جوان لانس نائیک تقدیر علی اورکزئی شہید اور 4 جوان زخمی ہو گئے۔  جوان افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب میں مصروف تھے۔