Friday, April 19, 2024

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی انتظام کی خلاف ورزی سے شہری شہید

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی انتظام کی خلاف ورزی سے شہری شہید
November 13, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی انتظام کی پھر خلاف ورزی کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  بھارتی فورسز کی گولہ باری سے ایک شہری شہید، خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے راکٹس اور مارٹر گولوں سے تاری بند اور سماہنی کے علاقے میں دیہات کو نشانہ بنایا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1327086320863338496?s=20 آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا اور شہری آبادی پر فائرنگ کرنے والی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کے موثر ردعمل کے نتیجے میں متعدد بھارتی فوجی چوکیاں تباہ ہو گئیں۔