Saturday, April 20, 2024

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی، 2 خواتین، بچے سمیت 4 افراد شدید زخمی

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی، 2 خواتین، بچے سمیت 4 افراد شدید زخمی
February 4, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزیاں جاری ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے دو خواتین اور بچے سمیت 4 شہری زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے بھاری ہتھیاروں سے وادی لیپا میں گولہ باری کی۔ بھارتی فورسز نے پھر جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ ادھر دفتر خارجہ کی نہتی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت سامنے آئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایسے احمقانہ اور بے حسی پر مبنی بھارتی اقدامات نہ صرف 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں بلکہ بھارتی جارحیت  عالمی انسانی حقوق اور عالمی اقدار کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے ایسے واقعات کو خطے کے امن وسلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی میں اضافہ کرکے بھارت اپنے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بدتر ہوتی صورتحال سے توجہ ہٹا نہیں سکتا۔ پاکستان نے بھارت پر زور دیا کہ 2003 کے جنگ بندی سمجھوتے کا احترام کرے۔