Thursday, April 25, 2024

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی ، بہادر سپوت سپاہی واجد علی شہید

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی ، بہادر سپوت سپاہی واجد علی شہید
March 17, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر پھر اشتعال انگیزی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بہادر سپوت سپاہی واجد علی مادر وطن پر قربان ہو گئے۔ سپاہی واجد علی شہید کی عمر 20 سال اور تعلق ضلع دادو سے ہے۔ سپاہی واجد بھارتی فائر بندی کی خلاف ورزی کا جواب دیتے ہوئے شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا۔ پاک فوج نے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔