Saturday, May 4, 2024

بھارتی فورسز کی عید گاہ کےباہر کشمیری نمازیوں پر فائرنگ، متعدد شہید

بھارتی فورسز کی عید گاہ کےباہر کشمیری نمازیوں پر فائرنگ، متعدد شہید
August 22, 2018
سری نگر ( 92 نیوز) عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم بند نہ کیے،عیدگاہ کے باہر نمازیوں پربھارتی فورسز کی فائرنگ سے متعدد کشمیری شہید ہو گئے ۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کی جنت نظیر وادی معصوم کشمیریوں کے خون سے نہا گئی ،ضلع کلگام میں عید گاہ کےباہر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے متعدد مظلوم کشمیری شہید ہوگئے ۔ شہادتوں کیخلاف سرینگر میں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کیخلاف نعرے بازی کی ،  فضاء میں پاکستان کے جھنڈے لہرا دیے  گئے ۔ اننت ناگ سمیت وادی کے بیشتر حصوں میں شہریوں اور  قابض بھارتی فورسز کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں ، اس دوران فضاء آزادی کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ۔ دوسری جانب بھارتی فوج کی کشمیریوں کی آزادی کو دبانے کی ایک اور کوشش کرتے ہوئے وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ۔