Saturday, April 20, 2024

بھارتی فورسز کی تتہ پانی اور رکھ چکری سیکٹرز میں سیزفائر کی خلاف ورزی، بچی شہید، 4 زخمی

بھارتی فورسز کی تتہ پانی اور رکھ چکری سیکٹرز میں سیزفائر کی خلاف ورزی، بچی شہید، 4 زخمی
September 13, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی اور رکھ چکری سیکٹرز میں فائر بندی کی خلاف ورزی، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 11 سالہ معصوم بچی شہید جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1305039181434040320?s=20 آئی ایس پی آر کے مطابق کے بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی اور رکھ چکری سیکٹرز میں نہتی شہری آبادی پر خودکار اور بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی۔ ترجمان کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں11 سالہ معصوم بچی شہید جبکہ 75 سالہ معمر خاتون، 2 نوجوانوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔ پاک فوج نے شہری آبادی پر فائرنگ کرنے والی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔