Thursday, May 2, 2024

بھارتی فورسز کی ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کے دو جوان شہید

بھارتی فورسز کی ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کے دو جوان شہید
December 15, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر فائر بندی انتظام کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بھارتی فورسز کی ایل اوسی کے باگسر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں 35 سالہ نائیک شاہ جہان، 21 سالہ سپاہی حمید شامل ہیں۔ دونوں جوانوں نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور منہ توڑ جواب دیا۔ بھارتی فورسز کو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔