Thursday, March 28, 2024

بھارتی فورسز کی ایل او سی کے باگسر سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی، فائرنگ سے شہری زخمی

بھارتی فورسز کی ایل او سی کے باگسر سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی،  فائرنگ سے شہری زخمی
November 3, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر فائر بندی انتظام کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بھارتی فورسز کی ایل او سی کے باگسر سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سے 45 سالہ شہری زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پاک فوج نے بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔