Wednesday, May 8, 2024

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، دو جوان شہید

بھارتی فورسز کی ایل او سی  پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں  بلا اشتعال فائرنگ، دو جوان شہید
December 10, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا ، بھارتی فورسز نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے لانس نائیک چارق اور سپاہی ظروف شہید ہو گئے ۔

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر فائر بندی انتظام کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، پاک فوج نے بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی کا بھرپور منہ توڑ جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فورسز پر تابڑ توڑ جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھارتی فورسز کو ناقابل تلافی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

دشمن کیساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران جرات و بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے، شہداء میں 38سالہ لانس نائیک طارق اور 31سالہ سپاہی ظروف شامل ہیں۔