Wednesday, April 24, 2024

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا
December 14, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پرفائربندی انتظام کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں اور توپخانے کا استعمال کیا گیا ،  بھارتی فائرنگ سے 45 سالہ شہری شدید زخمی  ہو گیا ۔ زخمی شہری فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔