Tuesday, May 21, 2024

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کے دو جوان شہید

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کے دو جوان شہید
September 23, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ ، پاک فوج کے2 جوان شہید ہو گئے ۔

بھارتی فورسز نے  ایک بار پھرلائن آف کنٹرول کے دیوا سیکٹر میں فائر بندی انتظام کی شدیدخلاف ورزی   کی ، پاک فوج نے  بھرپور جواب  دیتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا ، پاک فوج کے مؤثرجواب میں کئی بھارتی  فوجی چوکیاں تباہ ،جانی نقصان کی اطلاعات  موصول ہوئی ہیں ،فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید  ہو گئے ۔

بھارت لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں سے باز نہ آیا ، پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے دیوا سیکٹر میں فائربندی انتظام کی شدید خلاف ورزی کی، بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا  ۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی فوجی چوکیوں کو چن چن کر نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا جواب اتنا مؤثر اور شدید تھا کہ بھارتی فورسز کے بھارتی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا، اطلاعات ہیں کہ متعدد چوکیاں تباہ اور کئی بھارتی فوجی مارے گئے ، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 29سالہ سپاہی نورالحسن اور25سالہ سپاہی وسیم علی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس بھارت لائن آف کنٹرول پر فائربندی انتظام کی دو ہزار تین سو تینتیس مرتبہ خلاف ورزیاں کرچکا۔