Wednesday, May 8, 2024

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر شہری آبادی پر گولہ باری ،ایک شہری شہید ،خاتون زخمی

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر شہری آبادی پر گولہ باری ،ایک شہری شہید ،خاتون زخمی
February 8, 2020
راولپنڈی ( 92 نیوز) بھارتی فورسز کی جانب سے ایل اوسی پر ایک بار پھر اشتعال انگیزی  کی گئی ، شہری آبادی پر گولہ باری سے ایک  شہری شہید جب کہ خاتون زخمی ہو گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر میں  فائر بندی کی خلاف ورزی کی گئی ، معصوم شہری آبادی پر توپخانہ اور مارٹر گولوں کا استعمال کیا گیا، فائرنگ سے کاکوٹہ گاؤں کا شہری میر محمد شہید ہو گیا جب کہ ایک خاتون زخمی ہوئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فوج نے بھارتی فورسز کو بھرپور اور تابڑ توڑ جواب دیکر دشمن کی توپیں خاموش کرادیں ۔ زخمی خاتون کو علاج معالجہ کیلئے قریبی طبی مرکز منتقل کر دیاگیا۔ دوسری جانب پاکستان نے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی سفارتخانے کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا اور احتجاجی مراسلہ  دیا۔