Thursday, March 28, 2024

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، گیارہ سالہ بچی اور خاتون سمیت 5 معصوم شہری زخمی

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، گیارہ سالہ بچی اور خاتون سمیت 5 معصوم شہری زخمی
July 13, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) انتہا پسند بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے گیارہ سالہ بچی اور خاتون سمیت 5 معصوم شہری زخمی ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں دانستہ طور پر  شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے وہئے  شہری آبادی پر فائرنگ کرنے والی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔