Thursday, March 28, 2024

بھارتی فورسز کی کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، خاتون زخمی

بھارتی فورسز کی کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، خاتون زخمی
August 16, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فورسز نے پھر بلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ ایک خاتون زخمی ہوئی۔ بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن سیزفائر کی ایک مرتبہ پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رٹہ سیکٹر میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوئی، پاک فوج نے بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیا، شہری آبادی پر فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔