Monday, May 13, 2024

بھارتی فورسز کاصحافیوں پرتشدد،ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری

بھارتی فورسز کاصحافیوں پرتشدد،ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری
September 10, 2019
سرینگر(ویب ڈیسک ) مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، خاتون کو بھی نہ بخشا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے صحافیوں کو سرینگر کے علاقہ سونہ وار میں  قائم کردہ میڈیا سہولیات مرکز میں آنے تک کی اجازت نہ دی گئی ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹس نے  کہا کہ بھارتی اہلکاروں نے کرفیو اور میڈیا پاسز دکھانے کے باوجود علاقے کے وزٹ کی اجازت نہ دی ، صحافیوں سے بد تمیزی کی گئی جب کہ خاتون صحافی رفعت محی الدین نے کہا کہ  بھارتی سکیورٹی فورسز نے میری ذات اور میرے خاندان کے بارے میں  غلیظ زبان استعمال کی اور ہراساں کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  رفعت محی الدین کا کہنا ہے کہ جن انہوں نے اپنا کرفیو پاس دکھایا تو اہلکاروں نے ان کی گاڑی پر لاٹھیاں برسائیں ، اسے قبضے میں لینے اور مجھے سنگین نتائج کا سامنا کرنے کی دھمکیاں دی گئیں ۔   اہلکاروں نے مجھے گاڑی سے نکال کر باہر بٹھا دیا اورایک فوٹو جرنلسٹ کا کیمرہ توڑ دیا جبکہ ایک اور کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میڈیا سہولیات مرکز میں متعدد صحافیوں نے پولیس کی طرف سے ہراساں کرنے کی شکایت کی ، ایک صحافی نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مجھے اپنی گاڑی دو کلو میٹر دور کھڑی کرنے پر مجبور کیا۔