Friday, April 19, 2024

بھارتی فورسز کا ضلع پلواما میں سرچ آپریشن ، ایک نوجوان زخمی

بھارتی فورسز کا ضلع پلواما میں سرچ آپریشن ، ایک نوجوان زخمی
September 3, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پلواما کے پندرہ دیہاتوں میں ایک ساتھ سرچ آپریشن شروع کر دیا جس میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ مقبوضہ کشمیر کی جنت نظیر وادی میں بھارتی فورسز بھی اپنی ہٹ دھرمی پر برقرار ہے۔ قابض بھارتی فوج نے ضلع پلواما کے بارہ سے زائد دیہاتوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فورسز نے طاقت کا جارحانہ استعمال کرتے ہوئے کشمیریوں پر گولیاں برسا دیں جس میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لینے کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ بڑے پیمانے پر شروع ہونیوالے اس نام نہاد سرچ آپریشن میں سینٹل ریزرو پولیس اور سپیشل آپریشن گروپ کے بھی اہلکار شامل ہیں۔