Monday, May 20, 2024

بھارتی فورسز نے ویرناگ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کے دوران مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا

بھارتی فورسز نے ویرناگ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کے دوران مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا
December 30, 2021 ویب ڈیسک

سرینگر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع اسلام آباد میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ویری ناگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

بھارتی فوجیوں نے بدھ کی شام ضلع کولگام کے علاقے میر ہامہ میں تلاشی آپریشن کے دوران تین نوجوان شہید کر دیے تھے ۔