Friday, May 17, 2024

بھارتی فورسز نے مزید تین کشمیریوں کو شہید کر دیا

بھارتی فورسز نے مزید تین کشمیریوں کو شہید کر دیا
January 2, 2020
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم  کی داستانیں رقم ہو رہی ہیں ، بھارتی فورسز نے مزید تین کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے ۔ بھارتی فورسز نے ضلع راجوڑی میں تین کشمیریوں کو شہید کر دیا،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی کےدوران شہید کیا گیا۔ علاقے میں بھارتی فورسز کا نام نہاد سرچ آپریشن بھی  جاری  ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن 151 ویں روز میں داخل ہو گیا، 80 لاکھ کشمیریوں پر زندگی کے دروازے ہنوز بند پڑے ہیں۔ وادی میں دکانیں، کاروبار اور مارکیٹیں بند پڑی ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہی۔ چپہ چپہ بھارتی فوج کے نرغے میں ہے  ، مواصلاتی بندش بھی بدستور برقرار  ہے۔ ہزاروں نوجوان جیل کی سلاخوں کے پیچھے بے یارو مددگار پڑے ہیں۔ شدید سردی اور برفباری نے لوگوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ لوگوں کے پاس اشیائے خوردونوش کی شدید قلت ہو چکی ہے۔