Friday, May 10, 2024

بھارتی فورسز نے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں ایک اور وانی کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا

بھارتی فورسز نے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں ایک اور وانی کو  جعلی مقابلے میں شہید کردیا
March 15, 2021

سرینگر (92 نیوز) بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں ایک اور وانی شہید کر دیا گیا، قابض بھارتی فورسز نے شوپیاں کے گاؤں رکھ راول پورہ کے طالب علم جہانگیر احمد وانی کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔

بھارتی غیر قانونی زیرقبضہ کشمیر میں نہتے مسلمان نوجوانوں کو شہید کرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا، شوپیاں میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا گیا، کل کی طرح آج بھی نہتے نوجوان کی جان لینے کیلئےنام نہادسرچ آپریشن کا ڈرامہ رچایاگیا۔

شوپیاں کے راول پورہ نامی اس گاوں میں مسلسل تین روز سےریاستی جلاؤ گھیراؤ جاری ہے، انٹرنیٹ بند کردیا گیا جبکہ علاقے میں جاری خونیں کارروائی کی نشر و اشاعت کو بھی روک دیاگیا۔

اذیت سے تنگ لوگ احتجاج کے لئے باہر نکلے تو بھارتی فوج نے براہ راست گولیاں چلائیں جس سے کم از کم 15افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔