Wednesday, April 24, 2024

بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
March 28, 2021

سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔

قابض فورسز نے ضلع شوپیاں میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ، بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

شوپیاں میں حریت پسندوں سے مقابلے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور دوزخمی ہو گئے۔