Saturday, May 4, 2024

بھارتی فوجیوں کی کھوئی رٹہ سیکٹر میں فائرنگ سے مشتاق نامی شہری زخمی

بھارتی فوجیوں کی کھوئی رٹہ سیکٹر میں فائرنگ سے مشتاق نامی شہری زخمی
January 18, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فوجیوں نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے مشتاق نامی شہری زخمی ہو گیا۔ بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تل گیا۔ کنٹرول لائن پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کر دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجیوں نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔ اس دوران مشتاق نامی شہری زخمی ہو گیا۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہری کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ قبل ازیں بھارتی فوج نے ایل او سی شاہ کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک خاتون شہید، ایک زخمی ہو گئی تھی۔ بھارت، دنیا کی آنکھوں میں دھول جھوکنے، مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل عام چھپانے کیلئے مسلسل کنٹرول لائن پر اشتعال انگریزی کر رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی فورسز کے طرز عمل کو غیر پیشہ وارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیاں، مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی نہیں دبا سکتیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سال 2018ء میں بھارتی فورسزکی فائر بندی کی 2600 خلاف ورزیاں میں 56 افراد شہید 311 زخمی ہوئے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر شہری آبادی والے علاقوں کو بھاری ہتھیاروں سے مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو جان بوجھ کر ہدف بنانا افسوسناک اور انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کے منافی ہے۔