Sunday, May 19, 2024

بھارتی فوجی اپنے افسران کے جوتے پالش اور کتوں کو ٹہلانے لگے

بھارتی فوجی اپنے افسران کے جوتے پالش اور کتوں کو ٹہلانے لگے
February 25, 2017
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت میں فوجی جوانوں کے ساتھ افسروں اور ان کی بیویوں کے نارواسلوک کا ایک اورواقعہ منظر عام پر آگیا۔ گھروں پر افسروں کی معاونت کیلئے تعینات اہلکاروں کو جوتےپالش کرنے اور کتوں کو ٹہلانے پر لگادیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی افسران اور ان کی بیگمات افسروں کی معاونت کیلئے تعینات فوجی اہلکاروں کیساتھ انتہائی براسلوک کیا جاتا ہے۔ فوجی افسر خصوصاً ان کی بیگمات انہیں گندے کپڑے دھونے، کتوں کو ٹہلانے اور جوتے پالش کرنے سمیت ہر قسم کے گھریلو کام کاج کرواتی ہیں۔  اس حوالے سے ایک اہلکارنے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرکے افسروں اور ان کی بیگمات کا بھانڈا پھوڑا کہ ان اہلکاروں سے معمولی سے معمولی کام بھی لیا جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق افسروں کے ساتھ تعینات ان ملازمین کا کام ان کے اسلحے کی صفائی ، جنگ کے دوران حفاظت اور عسکری معاملات میں معاونت کرنا ہوتا ہے لیکن یہاں ان سے غلاموں جیساسلوک کیا جارہا ہے۔