Tuesday, April 23, 2024

بھارتی فوج کے سپاہی کا مودی کے مقابلے پر الیکشن لڑنے کا اعلان ‏

بھارتی فوج کے سپاہی کا مودی کے مقابلے پر الیکشن لڑنے کا اعلان ‏
March 30, 2019

نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی فوج کو مودی سے نجات دلانے کیلئے ایک سپاہی میدان میں آگیا ، تیج بہادر نے نریندر مودی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

تیج بہادر یادیو کا کہنا ہے مودی سرکار نے بھارتی فوج کے نام پر ووٹ لئے لیکن کچھ نہیں کیا، تیج بہادر نے بھارتی فوجیوں کی حالت زار سے متعلق ویڈیوز سے شہرت پائی تھی۔

بھارتی فوج میں کرپشن اور غیر معیاری کھانے کا بھانڈا پھوڑنے والے سپاہی تیج بہادر نے وزیر اعظم نریندر مودی کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی سرحدی فورسز کے سابق اہلکار  تیج بہادر یادیو وزیر اعظم نریندر مودی کیخلاف میدان میں آگئے  اور ریاست اترپردیش  کے شہر ورانسی سے  لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

 تیج بہادر کا کہنا  ہے کہ وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گے اور جیت کر فوج میں کرپشن کا خاتمہ کریں گے  ، تیج بہادر  نے مزید کہا کہ  حکومت نے فوج کو مایوس کردیا ہے ۔ مودی  فوج کے نام پر  ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے جوانوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔

تیج بہادر یادیو  نے 2017 میں  فوج میں کرپشن اور ناقص کھانے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی  جس پر اُنہیں نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔