Thursday, March 28, 2024

بھارتی فوج کے آدھےجوان افسروں کے کتے ٹہلا رہے ہیں:فوجی کی ویڈیو

بھارتی فوج کے آدھےجوان افسروں کے کتے ٹہلا رہے ہیں:فوجی کی ویڈیو
January 14, 2017
نئی دہلی(ویب ڈیسک)ایک اور بھارتی فوجی کی ویڈیو سامنے آگئی ہے ۔ بھارتی فوج کے آدھےجوان افسروں کے کتے ٹہلا رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے اپنی ویڈیو جاری کر دی ہے اور اس ویڈیو نے بھارتی افسروں کے پول کھول کر رکھ دیئے ہیں ۔فوجی اہلکار کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کے آدھے سے زیادہ جوان تو افسروں کے کتے ٹہلا اور نہلا رہےہیں وہ ڈیوٹی خاک کریں گے ۔ فوجی نے مزید کہا ہے کہ فوج کی بیشتر گاڑیاں افسران کی فیملیوں کو سیرکرانے گھمانے پھرانے پر مامور اور گھر کے سارے کام ان گاڑیوں پر ہوتے ہیں۔ فوجی نے مزید شکوہ کیا ہے کہ اگر کسی اہلکار کو ایمرجنسی پڑجائے تو اسے تڑپتا رہنے دیا جاتا ہے اور گاڑی نہیں دی جاتی ۔