Tuesday, April 23, 2024

بھارتی فوج کی کھوئی رٹہ ،چکوٹھی اور بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ ، 4بچے شہید

بھارتی فوج کی کھوئی رٹہ ،چکوٹھی اور بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ ، 4بچے شہید
November 19, 2016

راولپنڈی(92نیوز)جنگی جنون میں مبتلابھارت کی اشتعال انگیزی بڑھنے لگیں ، کھوئی رٹہ چکوٹھی اور بھمبر سیکٹر پر پھر فائرنگ کر دی۔ مارٹر گولے بھی داغے جس میں 3بچیاں اورایک بچہ شہید اور 3شہری زخمی ہوگئےہیں ۔ پاک فوج نے بھی دشمن کے ٹھکانوں پر تابڑتوڑ حملے کئے بچیوں کی شہادت پربھارتی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ طلب کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق ایک ہی دن میں جارحیت کے 3واقعات امن کے دشمن بھارت نے سرحد پر پھر گڑ بڑ کردی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین بچیاں اور ایک بچہ شہید  جبکہ 3شہری شدید زخمی بھی ہوئے ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی کئی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا اس سے پہلے بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے سیکٹر وں چکوٹھی اوربھمبرمیں بلااشتعال فائرنگ کے ساتھ ساتھ مارٹر گولے برسادیئے۔ بھمبر سیکٹر کے کے علاقوں ٹانڈر اور بروہ میں دشمن کی فوج نے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ۔ترجمان آئی ایس پی آر کہتے ہیں پاک فوج بھرپور جوابی کارروائی کررہی ہے۔ بھارتی چوکیوں پر حملے کئے جارہے ہیں دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والیتین بچیوں اور ایک بچے کے ورثاءسے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق معصوم بچیوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو دفتر خارجہ طلب کرنیکا فیصلہ کر لیا گیاہے بھارتی ہائی کمشنر سے فائرنگ کے حالیہ واقعات پر شدید احتجاج کیا جائیگا۔