Wednesday, April 24, 2024

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب
July 24, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق ڈی جی جنوبی ایشیاء ڈاکٹر فیصل کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلووالیا کو طلب کیا گیا۔ پاکستان نے گذشتہ دو روز کے دوران ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز نے بائیس اور تئیس جولائی کو تتہ پانی، جندروٹ  اور بن چڑیاں سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بلااشتعال بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے 12 سالہ ریاض شہید اور خاتون چاند بی بی شہید جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔