Thursday, April 18, 2024

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ ، 2 معمر شہری زخمی

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ ، 2 معمر شہری زخمی
March 6, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے 2 معمر شہری زخمی ہو گئے۔ بھارتی فورسز کی گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے دو شہری 55 سالہ عظمت بی بی، 75 سالہ بابا جان زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شہریوں کا تعلق گاؤں میرا سے ہے ۔ بھارتی فورسز نے باگسر سیکٹر میں معصوم شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے بھارتی فورسز کے پاک فوج پر ایل او سی کے اس پار مقبوضہ کشمیر میں شہری آبادی پر فائرنگ کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔ پاک آرمی انتہائی پیشہ وارانہ فوج ہے ۔ بارہا بتا چکے ، شہری آبادی پر فائرنگ نہیں کرتے ۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے پاک آرمی لائن آف کنٹرول کے اس پار پہلے سے ظلم و بربریت کا شکار کشمیری بھائیوں پر فائرنگ کا تصور بھی کیسے کر سکتی ہے ۔ بھارتی فورسز کی جان بوجھ کر آزاد جموں و کشمیر کی شہری آبادی پر فائرنگ کا ریکارڈ ہے ۔ مادر وطن کے بحری اور فضائی محافظ بدستور ہمہ وقت تیار اور چوکنا ہیں ۔ پاک فوج موثر، تیر بہ ہدف جوابی کارروائی سے اپنے شہریوں کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائے گی ۔