Wednesday, May 8, 2024

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پرفائرنگ، 4پاکستانی خواتین زخمی

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پرفائرنگ، 4پاکستانی خواتین زخمی
February 26, 2017

اسلام آباد (92نیوز) بزدل بھارتی فوج ایک بار پھر نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنانے لگی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فائرنگ میں ایک عام شہری کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں دو لڑکیاں اور دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو پاک فوج کے رضاکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا۔