Thursday, March 28, 2024

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
January 19, 2017
راولپنڈی(92نیوز)بھارتی فوج  نے ایک بار پھر  لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہےجس کا پاک فوج نے بھر پور جواب دیا ہے ۔[ آئی ایس پی آر کے مطابق  بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کا پاک آرمی نے منہ توڑ جواب دیا ہے جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئی ہیں ۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ  فائرنگ جندروٹ ،نکیال ،بروہ اور خنجر کے علاقوں میں کی گئی  ہے جبکہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 بار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ۔