Wednesday, April 24, 2024

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ، حوالدار منظور عباسی شہید

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر  بلا اشتعال فائرنگ، حوالدار منظور عباسی شہید
July 21, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار منظور عباسی شہید جبکہ 2 بچیوں اور خاتون سمیت 4 شہری زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے علاقوں بٹل، ستوال، کھنجر، نکیال، جندروٹ سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری کی گئی۔ بھارتی فواج نے شہری آبادی پر مارٹر گولے اور راکٹ فائر کیے۔ بھارتی افواج کی بلا اشتعال گولہ باری کے باعث پاک فوج کے حوالدار منظور عباسی شہید ہو گئے۔ بھارتی فواج کی گولہ باری سے ایک خاتون اور 2 بچیوں سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔ جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے کئی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔