Friday, May 3, 2024

بھارتی فوج کی چارواہ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری، چناب رینجرز کا منہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی چارواہ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری، چناب رینجرز کا منہ توڑ جواب
July 6, 2015
چارواہ سیکٹر (نائنٹی ٹو نیوز) بھارتی فوج کی جانب سے چارواہ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ چناب رینجرز دشمن کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے۔ ترجمان پنجاب رینجرز کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے بڑے اور چھوٹے مارٹر گولوں سےچارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ چناب رینجرزکی جانب سے دشمن کی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے کسی قسم کا کوئی نقصان تو نہیں ہوا تاہم آئے روز بلااشتعال فائرنگ کرنا بھارتی فوج کا وطیرہ بن گیا ہے۔ بھارت کی اس روش سے دنیا کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔ بھارتی فوج اس سے قبل بھی کئی بار ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کرتی رہی ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت خطے کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔