Thursday, April 25, 2024

بھارتی فوج کی پھر ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، خاتون سمیت تین افراد زخمی

بھارتی فوج کی پھر ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، خاتون سمیت تین افراد زخمی
October 29, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتےہوئے  بگسر سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔ مودی سرکار کا جنگی جنون تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا،  بھارتی فوج پھر امن کی راہ میں رکاوٹ بننے لگی ،  پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ، اور بگسر سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ و گولہ باری کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ، زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ضلع بھمبر کے گاؤں مینڈیکا سے ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ۔