Monday, September 16, 2024

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ ،25 سالہ مزدورشہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ ،25 سالہ مزدورشہید
February 7, 2017
راولپنڈی(92نیوز)امن کے دشمن بھارت کا جنگی جنون بڑھنے لگا، بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 25 سالہ مزدور اشفاق زخمی ہوگیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی فوج کا ایک بار پھر جنگی جنون بڑھنے لگا ہے کہ ، بزدل فوج نےایک بار پھر لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے ۔ بھارتی فوج کی اس بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک 25 برس کا مزدور اشفاق زخمی ہوگیا ہے جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی مزدور اشفاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا  ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کے دوران بھاری ہتھیاروں کا اشتعمال کیا ہے تاہم پاک فوج کے بروقت جواب نے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا ہے۔