Thursday, March 28, 2024

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ ،پاک فوج کا منہ توڑجواب

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ ،پاک فوج کا منہ توڑجواب
March 2, 2017
  راولپنڈی(92نیوز) بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی ہے ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے ٹانڈراورکھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے دشمن کی گنیں خاموش ہوگئی ہیں ۔ بھارتی فوج کی اس بلااشتعال فائرنگ سے ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔