Friday, April 19, 2024

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ ،2 افراد زخمی

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ ،2 افراد زخمی
March 12, 2017
  راولپنڈی(92نیوز)امن کا دشمن بھارت اپنی اشتعال انگیزیوں سے باز نہ آیا بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چڑی کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ  کردی ، فائرنگ سے 60 سالہ بوڑھا  اور 15 سالہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔ پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرکے منہ توڑ جواب دیا  ہے۔ تفصیلات کےمطابق لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزیاں روز بروز بڑھنے لگیں۔ پاک  فوج کے ترجمان کے مطابق  بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔  بھارتی فوج  نے  لائن آف کنٹرول کے چڑی کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کردی ۔ بھارتی فوج نے چڑی کوٹ سیکٹر میں چھافر گائوں کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 60 سالہ شخص اور 15 سالہ لڑکی شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کو عباسپور سیول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ آئی ایس پی کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی  کارروائی کرکے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔