Friday, May 17, 2024

بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید نوجوان کی لاش ملنے کے بعد سری نگر میں مظاہرے

بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید نوجوان کی لاش ملنے کے بعد سری نگر میں مظاہرے
July 26, 2015
سرینگر(92 نیوز)بھارت کامقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر جاری ہے ،بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے پچیس سالہ نوجوان کی لاش ملنے کے بعد سری نگر میں مظاہرے شروع ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  ایک طرف بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنی ہٹ دھرمی اور جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے تو دوسری جانب کشمیری آزادی حاصل کرنے کے لیے بھاری قیمت چکا رہے ہیں۔ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم معمول بن چکے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کو روکنے کے لیے بھارتی فوج  اور کٹھ پتلی حکومت اوچھے ہتھکنڈے اپنارہی ہے ، سری نگر  میں ایک کشمیری نوجوان کو بھارتی فوج  نےتین دن تک حراست میں رکھ کر شہید کردیا ۔ پچیس سالہ اویس کی شہادت کی خبر منظر عام پر آتے ہی مقبوضہ کشمیر میں مظاہرے شروع ہوگئے ،،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا ۔ سری نگر میں ہونے والے ایک مظاہر ے میں حریت رہنما یاسین ملک نے بھی شرکت کی ۔