Sunday, September 8, 2024

بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالی فریدہ شہید ہو گئیں

بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالی  فریدہ شہید ہو گئیں
August 11, 2015
راولپنڈی(92نیوز)بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی اٹھائیس برس کی فریدہ شہید ہوگئیں ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی فوج کی جانب سے  آٹھ اگست کو ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر اٹھائیس سالہ فریدہ شدید زخمی ہوگئیں ،انہیں پیٹ میں گولی لگی تھی۔ آئی ایس پی آر  نے فریدہ کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔