Friday, May 17, 2024

 بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شہری دم توڑ گیا

 بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شہری دم توڑ گیا
July 26, 2015
چریکوٹ(92نیوز)بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری محمد وسیم وفات پا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چری کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج  نے بلااشتعال فائرنگ  کی جس کے نتیجے میں محمد وسیم بری طرح زخمی ہو گیا محمد وسیم کو طبی امداد کے لئے راولپنڈی ہسپتال سی ایم ایچ منتقل کیا گیا تھا جہاں طبی امداد کے دوران محمد وسیم زخموں کی تاب نہ لا کر  وفات پا گیا۔