Tuesday, May 7, 2024

بھارتی فوج کی تباہ کن ہتھیاروں کیساتھ مشقیں‘ اپنے ہی فوجی مار ڈالے

بھارتی فوج کی تباہ کن ہتھیاروں کیساتھ مشقیں‘ اپنے ہی فوجی مار ڈالے
April 25, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) جنگی جنون کے شکار بھارت نے فوجی مشقوں کے دوران اپنے ہی تین فوجی مار ڈالے جبکہ بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ نے فوجیوں کی ہلاکت پر کوئی تبصرہ کرنے کے بجائے مشقوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے انہیں کامیاب قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خطے کو مسلسل عدم استحکام سے دوچار رکھنے کی کوششوں میں مصروف بھارت نے پاکستان کی سرحد کے قریب راجستھان میں بڑی جنگی مشقیں شروع کر رکھی ہیں۔ ان مشقوں کو ”شتروجیت“ کا نام دیا گیا ہے۔ ان مشقوں میں تیس ہزار سے زائد بھارتی فوجی شریک ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج جوہری، حیاتیاتی اور کیمیائی حملوں سے بچاو¿ کی مشق کر رہی ہے جس میں بھارتی فضائیہ بھی شریک ہے۔ جنگی جنون کے شکار بھارت کی فوج نے مشقوں کے دوران اپنے ہی تین فوجی مار ڈالے لیکن میڈیا کو اس کی تفصیل نہیں دی گئی جبکہ بھارتی میڈیا اس خبر کو دبانے کے لئے فوجیوں کی ہلاکت کی متضاد وجوہات بیان کر رہا ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ ہلاکتیں سانپ ڈسنے کی وجہ سے ہوئیں جبکہ کسی کا اندازہ ہے کہ فوجی پیراشوٹ سے جمپ کرتے ہوئے زخمی ہوئے اور پھر مارے گئے۔ بھارتی آرمی چیف نے مشقوں کا معائنہ کیا اور فوجیوں کی ہلاکت پر بات کرنے کے بجائے مشقوں کو کامیاب قرار دیا۔